کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر چھوڑنے کا عندیہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر چھوڑنے کا عندیہ

سعودی پرو لیگ ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فٹبالر نے مبہم پوسٹ شیئر کی اورلکھا کہ باب ختم ہوگیا لیکن کہانی ابھی جا رہی ہے ، میں اس سفر میں سب کا مشکور ہوں،خیال رہے کہ 40 سالہ فٹبالر نے 2022 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ کر سعودی کلب النصر میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تاہم النصر کے ساتھ ان کا معاہدہ رواں سال جون میں ختم ہونے والا ہے ،اس سے قبل سعودی پرو لیگ میں النصر کی جانب سے کھیلتے ہوئے رونالڈو 25 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے اورگولڈن بوٹ جیت لیا، تاہم، النصر 70 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ،اس سے قبل چند میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ رونالڈو کو ایک نامعلوم برازیلی کلب کی جانب سے منافع بخش پیشکش موصول ہوئی ہے جو اگلے ماہ ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.