پاکستانی والی بال ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف فاتحانہ آغاز

 آسٹریلیا سے ہونے والی والی بال سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے فتح اپنے نام کرتے ہوئے ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے کینگروز کیخلاف شاندار کھیل پیش کیا۔

قومی والی بال ٹیم نے میچ کے تین سیٹ پچیس باٸیس، پچیس باٸیس اور پچیس بیس سے جیتے۔ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 29مٸی کو کھیلا جاٸیگا ۔

 

والی بال میچ دیکھنے کے لیے شاٸقین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P