نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے نتیجے سے مطمئن نہیں ہوں، بابر اعظم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے نتیجے سے مطمئن نہیں ہوں، بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بطور کپتان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے نتیجے سے مطمئن نہیں ہوں اور ہمیں سیریز کو اچھے مارجن سے جیتنا چاہیے تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر رہی اور سیریز کا ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

نیوزی لینڈ سے سیریز کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے سیریز کے لیے جو اہداف مقرر کیے تھے ان میں سے کچھ حاصل کیے ہیں، بدقسمتی سے کچھ انجریز ہوئی ہیں، بیٹنگ میں ہم نے روٹیشن کی اور کوشش کی کہ مختلف کامبی نیشن کے ساتھ جائیں، ابتدائی چھ اوورز میں مختلف باؤلرز کو استعمال کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.