Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

وزیراعظم نے اسحٰق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا

وزیر خارجہ و رہنما مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار پاکستان کے چوتھے ڈپٹی وزیراعظم ہیں، اس سے قبل ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور چودھری پرویز الہٰی ڈپٹی وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More