حکومت پنجاب کا عالمی بینک سے 27 ارب 72 کروڑ روپے قرض لینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے عالمی بینک سے 27 ارب 72 کروڑ روپے کا قرض لینے کا فیصلہ کرلیا ۔ قرض کی رقم سے ڈیجیٹل پنجاب کے لیے صوبے میں کنیکٹڈ پنجاب منصوبہ شروع ہوگا۔

 

پنجاب حکومت نے قرض لینےکےلیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردی گئی، کمیٹی کےہیڈسیکرٹری پی اینڈڈی بورڈہوں گے۔ قرض کی رقم سے ڈیجیٹل پنجاب کے لیے صوبے میں کنیکٹڈ پنجاب منصوبہ شروع ہوگا۔

 

حکام کے مطابق منصوبے کا مقصد صوبے میں تیز رفتار انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی ہے، پنجاب حکومت کااپناجی پی یوکلاؤڈ ہوگا۔ منصوبے کے تحت دور درازعلاقوں تک براڈبینڈانٹرنیٹ پہنچایا جائے گا۔

 

منصوبے کے تحت کیش لیس نظام کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جائے گا، منصوبے سے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں مزیدبہتری لائی جائےگی۔ جدیدٹیکنالوجی کے ذریعے سرکاری نظام کوبہتربنانابھی شامل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P