Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بنوں میں پولیس وین پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، ایک زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد کی پولیس موبائل وین پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں مسلح افراد نے پولیس موبائل وین پر فائرنگ کی، حملے میں پولیس اے ایس آئی مبارک شاہ شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زحمی ہوا۔

 

فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے پولیس گاڑی کو جلا دیا ، پولیس اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری ، بکتر بند گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More