ایران کا دبئی میں یوکرینی ایٹی ڈرون سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایران کا دبئی میں یوکرینی ایٹی ڈرون سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ

ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے دبئی میں یوکرین کے اینٹی ڈرون سسٹمز کے ایک گودام کو نشانہ بنایا ہے۔

 

ایرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کی ایرو سپیس اور نیول فورسز نے ایک مشترکہ آپریشن میں امریکی فوج کی مدد کے لیے دبئی میں یوکرینی اینٹی ڈرون سسٹمز کے ایک گودام کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

 

کرنل ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ اس گودام میں 21 یوکرینی اہلکار بھی موجود تھے لیکن ان کے معتلق اطلاع نہیں کہ آیا انھیں اس حملے میں نقصان پہنچا ہے۔ یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیورہی تیکھی نے ایرانی دعوؤں کی تردید کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.