Daily Archives
March 28, 2024
وفاقی حکومت کا ججز کے خط پر غیر جانبدار انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر غیر جانبدار انکوائری کمیشن بنایا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف کل کابینہ اجلاس میں اس معاملے کو رکھیں گے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان کے […]
سینیٹ انتخابات: بلوچستان سے 11 میں سے 9 سینیٹر بلامقابلہ منتخب
بلوچستان میں سینیٹ کی 11 میں سے 9 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل نشست کے امیدوار اعجاز احمد ریٹائرڈ ہوگئے، اعجاز احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد 7 جنرل نشستوں پر تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے، خواتین کی دو نشستوں پر پہلے ہی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکی ہیں۔ […]
دکی: بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق
کمرے کی چھت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ مائینز ذرائع کے مطابق معراج کول ایریا میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گری، کمرے میں موجود پانچوں مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے، اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ لاشوں کو ہسپتال پہنچا کر ضروری کارروائی کے […]
اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
اسرائیل نے غزہ میں امن کی علامت سفید پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ فلسطینی نوجوان امن سے محبت اور جنگ سے نفرت کا پیغام لے کر ہاتھوں میں سفید پرچم تھامے نہتے نکلے تھے لیکن امن کی راہ میں سفاکیت کے ہاتھوں مسل دیئے گئے۔ عالمی خبر […]
توانائی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا ترجیح میں شامل ہے، امریکا
گزشتہ روز پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی کھل کر مخالفت کے بعد اب امریکا نے کہا ہے کہ توانائی میں کمی کے بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ امریکا ایران کے ساتھ […]
حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام اور سرکاری خزانے پر بوجھ کی وجہ سے پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے […]
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی: فل کورٹ کا اعلامیہ جاری
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت فل کورٹ کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ جاری کئے گئے فل کورٹ اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی جانب سے 26 مارچ 2024ء کو ایک خط موصول ہوا، خط میں لگائے گئے الزامات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے […]
پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی وعمران خان کی رہائی کیلیے ریلی کا اعلان
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اتوار کو پشاور میں ملک کی سب سے بڑے ریلی نکالیں گے جس کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور قیدی نمبر 804 کی رہائی ہوگا۔ یہ بات چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رہنما شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ بیرسٹر […]