وفاقی حکومت کا ججز کے خط پر غیر جانبدار انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وفاقی حکومت کا ججز کے خط پر غیر جانبدار انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر غیر جانبدار انکوائری کمیشن بنایا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف کل کابینہ اجلاس میں اس معاملے کو رکھیں گے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کہا کہ آج چیف جسٹس سے وزیراعظم کی 2 بجے ملاقات ہوئی ہے، اٹارنی جنرل اور میں بھی ملاقات میں شریک تھا، وزیراعظم اور چیف جسٹس ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔

اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا عدلیہ کی آزادی کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا، اس معاملے کی چھان بین ہونی چاہئے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ کل کابینہ کا اجلاس ہوگا، کابینہ کمیشن آف انکوائری کے تحت کمیشن اپوائنٹ کریں گے، کسی ریٹائرڈ نیک نام جج سے انکوائری کی درخواست کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.