تقریبا 100 دن تک بیٹری چلانے والا فون متعارف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

تقریبا 100 دن تک بیٹری چلانے والا فون متعارف

امریکی بیٹری ساز کمپنی انرجائزر نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے طاقتور ترین بیٹری کے حامل فون کو متعارف کرادیا، جس کی بیٹری لگ بھگ 100 دن تک چلے گی۔

انرجائزر نے ورلڈ موبائل کانفرنس میں اینڈرائیڈ فون متعارف کراتے ہوئے بتایا کہ طاقتور ترین بیٹری کا حامل فون رواں برس کے اختتام تک عام فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مذکورہ کمپنی دراصل بیٹریز اینڈ پاور بینک بناتی ہے اور اب اسی کمپنی نے 28 ہزار ایم اے ایچ کے پاور بینک کو اسمارٹ فون میں تبدیل کردیا اور کمپنی نے بتایا ہے کہ وہ ہارڈ کیس پی 28 کے نامی فون متعارف کرائے گی۔

مذکورہ فون کو 87-6 انچ اسکرین، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.