مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، مجھے یقین ہے کہ دو سال میں ملک مشکل سے نکل جائے گا۔
مسلم لیگ کے قائد نوازشریف نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ایسے لوگوں کے ساتھ ہے جو منطق کو سمجھتے ہیں نہ مانتے ہیں، واسطہ ایسے لوگوں سے پڑا جن کی ذہنیت کی آج تک سمجھ نہیں آئی، ججوں نے ہمیں سیسلین مافیا کہا، لگتا تھا جیسے مجھے غصے سے نکالا گیا۔