کوئٹہ اور قلات میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ اور قلات میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ وجہ سے گلگت بلتستان کے مختلف تالاب اور نالیوں کا پانی جم گیا جبکہ کھیت میں جمنے والی برف بچوں کے لیے تفریح کا ذریعہ بن گیا۔

اسی طرح زیات میں پارہ میں منفی 4، کوئٹہ، قلات، بابوسر اور استور میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مری اور پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 2، مظفرآباد اور اسلام آباد میں تین ڈگری ریکارڈ کیاگیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.