عوام خاندانوں کی حکمرانی سے تنگ آ چکے: سراج الحق – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عوام خاندانوں کی حکمرانی سے تنگ آ چکے: سراج الحق

امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام خاندانوں کی حکمرانی سے تنگ آ چکے، تینوں سابقہ حکمراں جماعتیں ملک کی بہتری کے لیے کوئی کام نہیں کر سکیں۔

ایک بیان میں  سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں تباہی کے بعد پورے ملک پر حکمرانی چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے سربراہ 3 مرتبہ وزیرِ اعظم بننے کے بعد چوتھی بار کی خواہش رکھتے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ عوام 8 فروری کو ترازو پر مہر لگائیں، ہم انہیں خوشحال پاکستان دیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.