سال کے اختتام پر موٹرولا کا سستا فون متعارف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سال کے اختتام پر موٹرولا کا سستا فون متعارف

اسمارٹ فون بنانے والی امریکا کی ملٹی نیشنل کمپنی موٹرولا نے سال 2023 کے اختتام پر اپنا سستا فون متعارف کرادیا، جسے فیچرز اور قیمت کے حساب سے مناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے موٹو جی 34 کو 5-6 انچ اسکرین جب کہ ایک ہی ہی ماڈیول 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا ہے۔

فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اس میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل دو اسپیکرز بھی دیے گئے ہیں۔

موٹو جی 34 کو اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم اور 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری جب کہ 18 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا سنگل کیمرا دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس بار کیمرا ٹیکنالوجی کو مزید اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.