وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تشکیل دے دی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تشکیل دے دی

وفاقی کابینہ نے پیکا ایکٹ کے تحت اہم فیصلے کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) تشکیل دے دی۔

جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پریوینشن آف دی الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 (پیکا) کی دفعہ 29 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو قائم کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 4 اپریل 2025 سے ہوگا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے پہلے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر وقارالدین سید کو تعینات کیا گیا ہے، جو اس سے قبل FIA کے سائبر کرائم سرکل کے ڈائریکٹر رہ چکے تھے۔

اسی طرح وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بھی قائم کر دی، اسی طرح سوشل میڈیا کمپلینٹ کونسل بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.