مطالبات نہ مانے گئے تو پیٹرول پمپ بند کر دیں گے، مالکان کی دھمکی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مطالبات نہ مانے گئے تو پیٹرول پمپ بند کر دیں گے، مالکان کی دھمکی

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک بھر کے ہزاروں پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی، جس سے ممکنہ فیول بحران کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ پیٹرولیم  سے فوری ملاقات کے لیے دوبارہ مراسلہ بھیجا گیا ہے، تاہم اس سے قبل 6 مارچ کو بھی بھیجے گئے خط کا کوئی جواب نہیں ملا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم سیکٹر کو آپریشنل، مالی اور پالیسی سطح پر شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ اچانک پالیسی تبدیلیاں صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہیں۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پالیسی سازی میں اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.