لگتا ہے بانی پی ٹی آئی پر مذاکرات کیلئے دباؤ آیا : قمرزمان کائرہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

لگتا ہے بانی پی ٹی آئی پر مذاکرات کیلئے دباؤ آیا : قمرزمان کائرہ

رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے بانی پی ٹی آئی پردباؤ آیا ہے اب مذاکرات کر رہے ہیں۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مطالبہ تھا صرف اسٹیبلشمنٹ سےبات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تو پہلے ہی مذاکرات کی بات کر رہی تھی، اسلام آباد میں کارکنان کی لاشوں سےمتعلق جھوٹ بولا گیا، ملٹری کورٹ اچھی چوائس نہیں، بعض جرائم ایسے ہوتے ہیں جن کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوتا ہے۔

قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ نومئی کوحساس مقامات کونشانہ بنایا گیا، نومئی کوئی چھوٹا جرم نہیں تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.