انتہا پسند اسرائیلی وزیر خزانہ نے سعودی عرب سے متعلق اپنے بیان کو ’نامناسب‘ تسلیم کرلیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

انتہا پسند اسرائیلی وزیر خزانہ نے سعودی عرب سے متعلق اپنے بیان کو ’نامناسب‘ تسلیم کرلیا

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیزلیل سموتریچ نے جمعرات کو سعودی عرب سے متعلق اپنے ’نامناسب‘ بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیزلیل سموتریچ نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر سعودی عرب، اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بدلے ایک آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کرتا ہے تو وہ ’ریگستان میں اونٹوں پر سواری جاری رکھے‘۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’آپ سعودی ریگستان میں ریت پر اونٹ دوڑاتے رہیں، ہم اپنی معیشت، معاشرے، ریاست اور ان تمام عظیم چیزوں کے ساتھ حقیقی ترقی کرتے رہیں گے جنہیں ہم بنانا جانتے ہیں‘۔ اس بیان پر اسرائیل کے اندر سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.