Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

واٹس ایپ کا بغیر پڑھے میسجز کے متعلق فیچر پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایک ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جو صارفین کو بغیر پڑھے پیغامات کے نوٹیفکیشن آسانی کے ساتھ ختم کرنے میں مدد دے گا۔

یہ نئی اپ ڈیٹ ایک آپشن کی صورت ہوگی جو بغیر پڑھے پیغامات کو ایپ کھولے جانے پر خودبخود ختم کر دے گی۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی اس اپ ڈیٹ کی نشاندہی واٹس ایپ بِیٹا کے اینڈرائڈ ورژن 2.24.11.13 میں کی گئی۔

 

اس فیچر کا بنیادی مقصد صارفین کو موصول ہونے پیغامات کے ذخیرے اور نفسیاتی بوجھ کو کم کرنا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ہر بار واٹس ایپ کھول کر نوٹیفکیشن صفر سے شروع کر سکیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More