قومی سطح پر تھریٹ انٹیلی جنس کے انضمام اور تبادلے کا نیا نظام قائم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

قومی سطح پر تھریٹ انٹیلی جنس کے انضمام اور تبادلے کا نیا نظام قائم

 دستاویزات کے مطابق تھریٹ انٹیلی جنس شیئرنگ نظام سے قومی سائبر سکیورٹی مزید مستحکم ہوگئی، مقامی طور پر چلنے والا ایم آئی ایس پی سسٹم ملک کی سائبر خودمختاری مضبوط بناتا ہے، مرکزی تھریٹ انٹیلی جنس سے سائبر خطرات کی بروقت نشاندہی ممکن ہوگئی ہے۔

بیرونی انٹیلی جنس پر انحصار کم اور جدید خطرات کے خلاف ریاستی تیاری میں بہتری، اہم قومی، سرکاری اور ٹیلی کام نظام کے نشانہ بنانے کے خطرات سے بروقت آگاہی ملے گی، ریئل ٹائم میں خطرات کی تیز رفتار نشاندہی اور ردعمل سے سائبر حملوں کا پھیلاؤ محدود ہوگا۔

دستاویزات کے مطابق تھریٹ انٹیلی جنس شیئرنگ نظام سے اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ کاری قائم ہوگی، مشترکہ انٹیلی جنس سے تھریٹ ہنٹنگ اور پیشگی خطرات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.