شکیرا کا بھارت کے بعد قطر میں ہونے والا کنسرٹ بھی ملتوی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

شکیرا کا بھارت کے بعد قطر میں ہونے والا کنسرٹ بھی ملتوی

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کا بھارت کے بعد قطر میں ہونے والا کنسرٹ بھی ملتوی ہوگیا۔ 

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر میں شکیرا کا شیڈول کنسرٹ ملتوی کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شکیرا کا کنسرٹ خطے کے موجودہ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔

اس سے قبل گریمی ایوارڈ یافتہ عالمی پاپ آئیکون شکیرا کا بھارت میں ہونے والا کنسرٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔

انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال اور علاقائی کشیدگی کے باعث شکیرا کے کنسرٹ کو آئندہ اعلان تک ملتوی کیا جا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.