صنعا: یمن پر حملوں کے بعد حوثیوں نے اقوام متحدہ اور اس کی متعلقہ ایجنسیوں میں کام کرنے والے برطانوی اور امریکی اسٹاف کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حوثیوں کے زیرکنٹرول یمن کے دارالحکومت صنعا میں حکام نے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کو خط لکھ کر وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اور برطانوی شہریت والے اسٹاف رکن کے پاس ملک چھوڑنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے فوراً بعد ملک چھوڑ دیں اور ڈیڈلائن کے بعد ملک چھوڑنے کے لیے صرف 24 گھنٹے کا نوٹس دیا جائے گا۔