غزہ کی وزارت صحت نے عالمی ادارہ صحت سے رابطے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

غزہ کی وزارت صحت نے عالمی ادارہ صحت سے رابطے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

غزہ کی وزارت صحت نے اسپتالوں سے زخمیوں اور طبی عملے کے انخلا سے متعلق عالمی ادارہ صحت سے رابطے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طبی عملے کی گرفتاری کی ذمہ داری اسرائیل اور اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے۔

ترجمان کے مطابق اسرائیلی فورسز نے طبی عملے اور مریضوں کے ساتھ پرتشدد سلوک کیا، الشفاء اسپتال سے انخلاء کے دوران طبی کارکنوں اور عملے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ بھی شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں سے زخمیوں اور طبی عملے کے انخلا کے معاملے پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے رابطے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.