وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آئی ٹی شعبے کے سٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ملک کی آئی ٹی برآمدات میں اضافے اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
