کوئٹہ: محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور ژوب میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے گرم ترین علاقوں میں سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ اور تربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چمن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ علاوہ ازیں، بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور جیوانی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
You might also like
