ارشد ندیم کا بچوں کو فوکس ہوکر کھیلنے کا مشورہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ارشد ندیم کا بچوں کو فوکس ہوکر کھیلنے کا مشورہ

اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھروور ارشد ندیم نے بچوں کو فوکس ہوکر کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

ارشد ندیم نے لاہور میں اولمپک ڈے کی تقریب میں شرکت کی، خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اولمپک ڈے کی وجہ سے کھیلوں سے آگاہی ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹس کےلیے اس دن کو منانا ایک فخر کی بات ہے، پہلی مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہو کر اولمپک ڈے منارہا ہوں اور فخر محسوس کر رہا ہوں۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے بچوں کو پیغام دیا کہ وہ فوکس ہوکر کھیلیں، میں چھوٹی جگہ سے آیا ہوں اور گولڈ میڈل جیتا، بچے محنت کریں تو وہ بھی میڈلز حاصل کر سکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پر فوکس ہے، اس کےلیے محنت بھی کر رہا ہوں، لاہور میں بہت گرمی ہے، جلد انگلینڈ جارہا ہوں، وہاں 1 ماہ ٹریننگ کروں گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.