صدر مملکت سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صدر مملکت سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد نے جہاد اظہور کی قیادت میں ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال، جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال، جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوا، اس پروگرام سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔

صدر مملکت نے پاکستان کی معاشی ترقی میں آئی ایم ایف کے کردار کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ آئی ایم ایف، ترقی پزید ممالک کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.