ابراہیم رئیسی کو مشہد میں سپرد خاک کردیا گیا

مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو مشہد میں سپرد خاک کر دیا گیا، ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم رئیسی کی تدفین مشہد میں روضہ امام علی رضا کے احاطے میں ہوئی۔

اس سے قبل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی مشہد پہنچایا گیا تو شہر کی سڑکوں پر لاکھوں سوگواران موجود تھے، ایرانی صدر کے جسد خاکی کو امام علی رضا کے روضے تک لے جایا گیا۔

صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر 6 افراد اتوار کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی گئی تھی۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر کی تدفین تہران کے جنوب میں شاہ عبدالعظیم کے روضے کے احاطے میں کی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P