کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر ٹریفک نظام کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی اور ڈی آئی جی موٹروے بلوچستان ڈاکٹر قریش خان کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صوبے بھر میں ٹریفک مینجمنٹ کو مثر بنانے اور عوام کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی اور مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران شاہراہوں پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور حادثات کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ میر لیاقت لہڑی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور طویل شاہراہوں پر ٹریفک مینجمنٹ کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اداروں میں ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ ڈی آئی جی موٹروے ڈاکٹر قریش خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جدید ٹیکنالوجی، بہتر پٹرولنگ اور ایمرجنسی رسپانس کے ذریعے حادثات میں کمی لائی جائے گی۔ فریقین نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد، ڈرائیورز کی آگاہی مہم اور خطرناک مقامات کی نشاندہی کے لیے مشترکہ سروے کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
Trending
- Daily Mashriq Quetta10-05-2026
- نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی سافا عہدیداران سے سائیڈلائن ملاقات
- معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
- ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہورہےہیں: سی این این
- سپاہی سے لےکرفیلڈ مارشل تک سب کوسلام پیش کرتے ہیں: رانا ثناء اللہ کا معرکہ حق کی تقریب سے خطاب
- معرکہ حق میں فتح کی سالگرہ پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پر وقار تقریب
- پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لے لیا
- معروف اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال
- وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے
You might also like