خضدار(بیورورپورٹ)خضدار شہرمیں بجلی کے ترسیل کی دورانیہ کم کرنے سے بجلی کے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے اورگھریلو و کاروباری صارفین سخت پریشانی میں مبتلا ہےخضدار سٹی ون کے بجلی کی رات بھر لوڈشیڈنگ آنکھ مچولی ٹرپنگ کو ختم کرکے انکا پرانی شیڈول بحال کیاجائےواپڈاکی نااہلی رات 12 بجے سے بجلی کو غیراعلانیہ بندکرکے صبح 10 بجے تک گرمی میں بندکرکے صارفیں کو سخت عذاب میں مبتلا کیا ہے عوامی حلقوں کا شدید ردعمل چیف کیسکو سے فوری طور ایکسئین کو ٹرانسفرکرنے کا مطالبہ ان خیالات خضدارکے عوامی و سیاسی حلقوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا خضدارکے کاروباری اورگھریلوصارفین کے بجلی ٹائمنگ پرانی بحال کی جائے اورکاروبار کے دوران بجلی کی بلاجواز لوڈشیڈنگ پرقابوپایاجائے خضدار کے عوام سخت اذیت مبتلا ہےخضدارمیں کاروبارکے وقت دن صبح 9 بجے سے شروع ہوتے ہیں مگربدقسمتی سے واپڈا بجلی کو سپلائی دن 10بجے مہیاکی جاتی ہے اور رات بھرغیراعلانیہ اور بلاجواز لوڈشیڈنگ سے کاروباراور گھریلوصارفین کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہےگھریلوصارفین کو رات بجلی کی بندش سے سخت پریشانی کا سامناہے اوردوسری جانب دن کو بجلی کی آنکھ مچولی اور باربارٹرپنگ کامسلہ عوام کوزہینی مریض بنادیاہےبجلی کی بندش سے شہرمیں کاروبارمتاثرہوگیا ہے خضدار کے عوامی وسیاسی حلقوں نے کہناہے کہ خضدارسٹی ون میں پرانی طریقہ کار کوبحال کرکے عوام کو بہترین بجلی کی سپلائی بحال کریں تاکہ عوام مچھروں اور گرمی سے نجات پاکرسکھ کاسانس لے سکیں اوروگرنہ بصورت دیگر عوام احتجاج کرے گی عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی، چیف کیسکو بلوچستان، کمشنرقلات ڈویڑن، ڈپٹی کمشنرخضدارسے مطالبہ کیا کہ گرمی کے موسم میں خضدارشہرکے بجلی کی بحرانی کیفیت کو ختم عوام کو بہترین بجلی کی ترسیل مہیاکیاجائے۔
Trending
- Daily Mashriq Quetta10-05-2026
- نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی سافا عہدیداران سے سائیڈلائن ملاقات
- معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
- ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہورہےہیں: سی این این
- سپاہی سے لےکرفیلڈ مارشل تک سب کوسلام پیش کرتے ہیں: رانا ثناء اللہ کا معرکہ حق کی تقریب سے خطاب
- معرکہ حق میں فتح کی سالگرہ پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پر وقار تقریب
- پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لے لیا
- معروف اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال
- وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے
You might also like