ہنہ جھیل کوئٹہ میں ہزاروں مچھلیاں مر گئیں
کوئٹہ کی واحد قدرتی تفریح گاہ ہنہ جھیل میں پانی حد سے کم ہو گیا
کوئٹہ کی واحد قدرتی تفریح گاہ ہنہ جھیل میں پانی حد سے کم ہو گیا
کوئٹہ (ڈیلی مشرق نیوز ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی واحد قدرتی تفریح گاہ ہنہ جھیل میں پانی کی شدیدکمی کی وجہ سے ہزاروں مچھلیاں مر گئیں اور ان کی باقیات باقی رہ جانے والے پانی کے کناروں پر موجود ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہنہ جھیل میں تفریح کے لئے جانے والے افراد نے اس عمل کو انتہائی قابل افسوس قرار دیا کہ اتنی پیاری جھیل کے حسن کو چار چاند لگانے کے بجائے تباہ و برباد کر دیا گیا ہے ۔ صوبائی حکومت سے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ہنہ جھیل کے حسن کو دوبالا کیا جائے اور تفریح گاہ کی حفاظت اور اس کی اپ گریڈیشن کے لئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے ۔
