معروف سابق ماڈل سحرش کی موجودہ حالت نے سب کو چونکا

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں پیش آنے والے ایک حادثے میں ان کا پاؤں ٹرین کے نیچے آ گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں اور اب انہیں چلنے پھرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

 

نجی نیوز پلیٹ فارم کی جانب سے سحرش کی موجودہ حالت پر مبنی رپورٹ اور ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کی زندگی کی یہ دردناک کہانی سوشل میڈیا پر تیزی سے زیرِ بحث آ گئی، رپورٹ میں انہیں انتہائی مشکل حالات میں دکھایا گیا، جس پر صارفین نے افسوس اور تشویش کا اظہاررپورٹس کے مطابق سحرش 2010 کی دہائی کے آغاز اور وسط میں پاکستان کی نمایاں ماڈلز میں شمار ہوتی تھیں، تاہم ان کی نجی زندگی میں پیش آنے والے تلخ واقعات نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا۔

 

بتایا جاتا ہے کہ شادی ناکام ہونے کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئیں، جس کے بعد انہوں نے منشیات کا استعمال شروع کر دیا، اسی دوران انہوں نے ایک قبل از وقت پیدا ہونے والے بیٹے کو جنم دیا، جسے بعد میں ان سے الگ کر دیا گیا، رپورٹس کے مطابق سحرش کا اپنے بیٹے سے کوئی رابطہ نہیں، جبکہ ان کے سابق شوہر بھی بچے سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتے۔ کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P