پاکستان میں تیار کردہ فٹبال خلا میں پہنچ گیا

فیفا ورلڈ کپ کیلئے سیالکوٹ میں تیار کیا گیا جدید ٹیکنالوجی سے لیس فٹبال ٹریونڈا اب صرف فٹبال گراونڈز تک محدود نہیں رہا، امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کردی۔

خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں جدید فٹبال سے کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے، خلابازوں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ فٹبال کا توازن اور وزن کھیل کے دوران اس کی حرکت کو کیسے متاثر کرتا ہے.

ناسا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ اس سے قبل یہ تجربہ 2019 میں بھی کرچکے ہیں، تجربے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ توازن میں فرق کس طرح فٹبال کی حرکت کو بدل سکتا ہے۔

فیفا کے مطابق ٹریونڈا نام ایک ہسپانوی لفظ سے آیا ہے جس کا مطلب  تین لہریں  ہیں جو 3 ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہونے والے پہلے ورلڈ کپ کی عکاسی کرتی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P