Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

اقوام متحدہ کا چارٹر کسی خودمختار ملک پر حملے کا حق نہیں دیتا: اسماعیل بقائی

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر کسی خودمختار ملک پر حملے کا حق نہیں دیتا۔

جرمن صدر کے نام پیغام میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ فروری کے آخر میں ہونے والا امریکی اسرائیلی حملہ واضح جارحیت تھا۔

 

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران پر امریکا اسرائیل حملہ اقوام متحدہ چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایران ضروری جنگ کے امریکی مؤقف کو مسترد کر دیتا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا کو من مانے فیصلوں کی بنیاد پر طاقت استعمال کرنے کا اختیار حاصل نہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قانون کی پاسداری کرنے والے ممالک خاموش نہ رہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More