Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بجلی بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ

پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پاور ڈویژن نے صارفین کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ صارفین کو ایک خاص لنک پر کلک کر کے چار مراحل میں معلومات شئیر کرنے کا کہا جاتا ہے، صارفین کو معلومات درج کرنے کے بعد اسی لنک پر 6 ہندسوں والا کوڈ درج کرنے کا کہا جاتا ہے، بعض عناصر کیو آر کوڈ استعمال کر کے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

بل کے علاوہ متعلقہ معلومات کسی اور پلیٹ فارم پر درج نہیں ہو سکتیں، معلومات کے اندراج کا یہ طریقہ کار غلط اور غیرقانونی ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق جرائم پیشہ عناصرکے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے، بجلی صارفین سبسڈی کے لئے کسی ڈیجیٹل آلات یا کاغذ پر معلومات درج نہ کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More