Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کا پہلا ٹائٹل جیت لیا

داماک کو 1-4 سے شکست دے کر لیگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اس کامیابی کے ساتھ النصر نے 86 پوائنٹس حاصل کیے اور اپنے روایتی حریف الہلال کو دو پوائنٹس کے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔

 

یہ النصر کا 2019 کے بعد پہلا سعودی پرو لیگ ٹائٹل ہے جبکہ رونالڈو کے لیے بھی سعودی عرب میں یہ پہلی لیگ کامیابی ثابت ہوئی۔داماک نے پنالٹی پر گول کرکے النصر کی برتری کم کی لیکن اس کے فوراً بعد رونالڈو نے دلکش فری کک کے ذریعے اسکور کر کے میچ پر دوبارہ گرفت مضبوط کر لی۔

 

81ویں منٹ میں رونالڈو نے ایک اور شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح اور ٹائٹل کو یقینی بنا دیا، میچ کے اختتام پر رونالڈو فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی سے رو پڑے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More