Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسز کیخلاف آج ملک گیر احتجاج

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نمازِ جمعہ کے بعد ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے، پیٹرول پر 117 روپے لیوی اور 50 روپے ٹیکس لگا کر غریب عوام کی جیبوں پر سرعام ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے حکمرانوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگ اپنی شاہ خرچیاں اور عیاشیاں ختم کرنے کے بجائے آئی ایم ایف کے دباؤ پر غریب عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔

 

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جب تک عوام اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، یہ ظالم اشرافیہ اور آئی پی پیز مافیاز اسی طرح ملک کو لوٹتے رہیں گے، تاجروں، صنعت کاروں، کسانوں، ٹرانسپورٹرز اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک گیر مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔

 

امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ آج ہونے والا یہ ملک گیر احتجاج محض شروعات ہے، اور یہ عید کے بعد شروع ہونے والی حکومت مخالف فیصلہ کن تحریک کا پہلا مرحلہ ہو گا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More