کوئٹہ ( آئی این پی ) عید کی آمد، کوئٹہ سے لوگوں کی اپنے آبائی علاقوں کو روانگی، شہر ویران سا ہوگیا، عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے لوگوں کی اپنے آبائی علاقوں کو روانگی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیاجس کے باعث شہر کی رونقیں ماند پڑ گئیں اور گلیاں بازار غیر معمولی طور پر سنسان دکھائی دینے لگے۔ تفصیلات کے مطابق قریبی اضلاع پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ اور مستونگ سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں اپنے گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں تاکہ عید کی خوشیاں اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ منا سکیں۔شہر کے اہم تجارتی مراکز، سڑکیں اور رہائشی علاقے جہاں چند روز قبل تک رش اور گہما گہمی دیکھنے میں آ رہی تھی، اب نسبتا خالی دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹریفک کا دبا بھی نمایاں حد تک کم ہو گیا ہے جبکہ بازاروں میں خریداروں کی تعداد میں بھی واضح کمی آئی ہے۔کئی شہریوں کا کہنا ہے کہ عید اپنوں کے ساتھ منانے کی روایت کے باعث ہر سال کوئٹہ عارضی طور پر ویران ہو جاتا ہے، تاہم اس کے باوجود یہ خوشی کا موقع ہوتا ہے جب لوگ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ بعض افراد نے بتایا کہ طویل سفر کے باوجود عید اپنے آبائی علاقوں میں منانے کا الگ ہی لطف ہے۔شہری حلقوں کے مطابق عید کے بعد ایک بار پھر کوئٹہ میں معمولات زندگی بحال ہو جائیں گے اور شہر کی رونقیں واپس لوٹ آئیں گی۔
Trending
- امریکا اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں قبول نہیں، ایرانی وزارت
- ایرانی پاسداران انقلاب کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن نصر‘ کے آغاز کا اعلان
- کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی تیزاب گردی کے واقعہ کے خلاف ہڑتال
- کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی تیزاب گردی کے واقعہ کے خلاف ہڑتال
- لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی
- محرم الحرام: فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے فوج اور رینجرز
- گلگت بلتستان میں تیروں کی بارش ہو رہی: بلاول بھٹو کی جیت پر جیالوں کو مبارکباد
- اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو امریکا حصہ نہیں لے گا: ٹرمپ کا یاہو کو واضح پیغام
- قومی اقتصادی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر، کل ہونے کا امکان
- قطری وزیراعظم اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
You might also like