کوئٹہ (آن لائن)غیر معیاری اشیاءخوردونوش کی فروخت میں ملوث صحت دشمن عناصر کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ شہر سمیت مختلف دور دراز کے اضلاع میں کارروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہیں۔اس ضمن میں گزشتہ روز بی ایف اے کی ڈویڑنل و ہیڈ کوارٹر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف وجوہات پر کوئٹہ میں 12 ، حب میں 4 ، زیارت میں 6 ،مسلم باغ میں 3 جبکہ ضلع تربت میں 6 خوراک کے متفرق مراکز پر جرمانے عائد کردئیے۔ ترجمان بلوچستان اتھارٹی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے محمد نعیم بازئی کی ہدایات پر جرمانہ کیے گئے مراکز کے مالکان کے خلاف لوگوں کو زائد المعیاد و پابندی عائد مصنوعات کی فروخت ، صفائی ستھرائی و اشیاءذخیرہ کرنے کی نامناسب انتظامات ، لائسنس کی عدم دستیابی ، پرانے و ناقابلِ استعمال کوکنگ آئل میں اشیائکی تیاری ، دودھ میں ملاوٹ سمیت مختلف وجوہات پر ایکشن لیا گیا۔ تمام اضلاع میں کاروائیوں کے دوران مراکز خصوصاً جنرل و سپر اسٹورز سے پکڑی گئیں ایکسپائرڈ و ممنوعہ اشیاءکو قبضہ میں لیکر بعدازاں تلف کردیا گیا۔ مراکز مالکان کو بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی وضع کردہ ایس او لیز پر عملدرآمد یقینی بنانے اور اپنے مراکز کیلئے لازمی فوڈ بزنس لائسنس کا حصول جلد از جلد ممکن بنانے کی ہدایت کی گئی۔ واضح رہے کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام لائسنس کے بغیر خوردنی مصنوعات کی تیاری و فروخت پر ذمہ داران کے خلاف صوبہ بھر میں کاروائیاں کررہے ہیں جبکہ اشیاءخوردونوش کے کاروباری حضرات کی آسانی کیلئے اتھارٹی حکام لائسنس فارم ان کی دکانوں و کاروباری مراکز تک پہنچا رہے ہیں۔
Next Post
You might also like