کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سردی کی شدت میںاضافہ، گیس پریشر میںکمی اور اکثر علاقوں میںغائب ، خواتیں کو امور خانہ داری، بوڑھے ،بچے سمےت عوام کو شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ گےس بندش کے خلاف قلات کے مقام پر عوام نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردےاگےا جس کی وجہ سے ٹرےفک کی لائنےں لگ گئی ، تفصےلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمےت ژوب، قلعہ سےف اللہ، پشےن، چمن ،لورالائی،قلات ،مستونگ بلوچستان کے دےگر شمالی و جنوبی علاقوں مےں سردی کی شدت مےں مزےد اضافہ ہوگےا جبکہ دوسری جانب گےس پرےشر مےں کمی اور غائب ہونے سے خواتےن کو امور خانہ داری، بوڑھے بچوں سمےت عوام کو شدےد مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے گےس بندش کے خلاف قلات کے مکےنوں نے قلات کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ہر قسم کی ٹرےفک کےلئے بند کردےاگےا جس کی وجہ سے ٹرےفک کی لائنےں لگ گئی اور عوام کو شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، عوامی حلقوں نے حکومت وقت ، سوئی سدر ن گےس کمپنی ودےگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کےا کہ اس شدےد سردی مےں گےس پرےشر مےں کمی کا خاتمہ کےا جائے اور عوام کو رےلےف فراہم کی جائے گےس نہ ہونے کی وجہ سے شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوںنے بتاےا کہ ہر مہےنے ہزاروں روپے گےس کی مد مےں بل جمع کرارہے ہےں لےکن گےس نہ ہونے کے برابر ہے اگر مطالبات پر عملدرآمد نہےں کےاگےا تو بھرپور احتجاج اور قومی شاہراہوں کو بند کرےں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پرعائد ہو گی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.