سورج سے 500 ٹریلین گنا زیادہ روشن ’بلیک ہول‘ دریافت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سورج سے 500 ٹریلین گنا زیادہ روشن ’بلیک ہول‘ دریافت

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی سائنسدانوں نے سورج سے 500 ٹریلین گنا زیادہ روشن ’کواسر‘ دریافت کر لیا۔

سائنسی جریدے نیچر آسٹرونومی میں شائع ہونے والے ایک نئے مضمون میں اب تک دریافت ہونے والی گیس اور دھول کی سب سے بڑی اور روشن ترین ڈسک سے گھرے ہوئے بلیک ہول کے وجود کو بیان کیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے سورج سے 500 ٹریلین گنا زیادہ روشن ’کواسر‘ دریافت کر لیا ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ کائنات میں سب سے زیادہ روشن اور سب سے زیادہ طاقتور جگہ ہوسکتی ہے۔

غیر معمولی طاقت کے حامل اس بلیک ہول کو ’جے 0529-4351‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ بلیک ہول بنیادی طور پر ’کواسر‘ یعنی کہکشاں کا مرکزی حصہ ہے، فلکیات کی اصطلاح میں اسے اے جی این یعنی ’ایکٹیو گیلیکٹک نیوکلیس‘ کہا جاتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.