Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Daily Archives

جنوری 22, 2026

غزہ میں امن : پاکستان نے بھی بورڈ آف پیس پر دستخط کردیے

 پاکستان نے امریکا کی دعوت قبول کرتے ہوئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کے معاہدے پر دستخط کردیے جس کا مقصد غزہ میں قیام امن کے لیے اقدامات اٹھانا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کا 56 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں امریکا کی جانب سے غزہ میں امن […]

چمن بھر میں 35 سال بعد شدید برف باری

شمال مشرقی اور مغربی بلوچستان برفباری سے موسم شدید سرد ہوگیا، 35 سال بعد چمن بھر میں شدید برف باری ہوئی۔  مختلف اضلاع میں برف باری کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں […]

سائنسدانوں کا فالج کے مریضوں کو بولنے کے قابل بنانے والا اے آئی کالر تیار

 کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے پہننے کے لیے ایک جدید کالر تیار کیا ہے جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے فالج کے مریضوں کو دوبارہ اپنی آواز میں بولنے کے قابل بناتا ہے۔ اے آئی ڈیوائس، جسے ری وائس (ReVoice) کا نام دیا گیا ہے، پہننے والے کے سپیچ سگنلز اور جذباتی اشاروں […]

عالمی و مقامی سطح پرسونے اور چاندی کی قیمتوں کو بریک لگ گیا

عالمی و مقامی سطح پرسونے اور چاندی کی ریکارڈ قیمتوں کو بریک لگ گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 800 روپے کم ہوکر 5 لاکھ 5 ہزار 562 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 33 ہزار 437 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب […]

پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا امکان

 آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے شرکت نہ کرنے کی صورت میں پاکستان کی جانب سے بھی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کر سکتا ہے۔ […]

گل پلازہ میں 80 افراد جاں بحق، 86 لاپتا، مکمل تحقیقات ہوں گی: ڈی سی جنوبی

 ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی آگ صرف شارٹ سرکٹ کہہ کر نہیں چھوڑ سکتے، مکمل تحقیقات ہوں گی، تقریباً 80 افراد جاں بحق ہوئے، 86 افراد لاپتا ہیں۔ جاوید نبی کھوسو نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ عمارت میں ریسکیو اہلکاروں کو بھیج رہے ہیں ، مشینری […]

ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں کون شامل ہوا؟ کس نے کیا صاف انکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تشکیل کردہ ’’غزہ بورڈ آف پیس‘‘ میں شمولیت کے لیے 35 ممالک نے دستخط کردیئے ہیں تاہم کچھ ممالک نے صاف انکار کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے دوران سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں متعدد ممالک نے بورڈ میں شمولیت کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ تاہم ٹرمپ کے اس بیان کے […]

مظاہروں کے دوران 3,117 افراد ہلاک ہوئے، ایران نے حیران کن اعدادوشمار جاری کردیئے

ایران کی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران کم از کم 3,117 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ احتجاج دسمبر کے اواخر میں شروع ہوئے تھے جن کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ انہیں سخت اور مہلک کارروائی کے ذریعے کچلا گیا۔   ایرانی فاؤنڈیشن […]

بورڈ آف پیس میں یورپ شامل نہ ہوا مگر شہباز شریف قاتل نتین یاہو کیساتھ مشاورت کرینگے، فضل الرحمان

امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یورپ و فرانس سمیت بہت سے ممالک نے بورڈ آف پیس میں شامل ہونے سے انکار کردیا، ہمارے وزیر اعظم شہباز شریف اس قاتل نتین یاہو کے ساتھ بیٹھ کر امن پر مشاورت کررہے ہوں گے؟ قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا […]

اٹھارویں ترمیم میں مزید بہتری کا راستہ آئین میں موجود ہے، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم اتفاقِ رائے سے منظور ہوئی تھی، تاہم اسی اتفاقِ رائے کے ذریعے اس میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں  بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آئین کا پورا ڈھانچہ اصلاح کی […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More