کوئٹہ : بلوچستان ریونیواتھارٹی نے صوبے بھر میں میرج ہالز کی مانیٹرنگ سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔اتھارٹی نے تمام میرج ہال سروس فراہم کنندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے کاروبار کی رجسٹریشن بی آر اے کے ساتھ مکمل کریں، مقررہ مدت کے اندر اپنے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائیں اور واجب الادا ٹیکس بروقت ادا کریں۔تفصیلات کے مطابق بی آر اے نے واضح کیا ہے کہ قوانین کی عدم تعمیل کی صورت میں کاروباری پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے ٹیکس دہندگان کو بروقت اقدامات کرنا ہوں گے۔ بصورتِ دیگر قانون کے مطابق بینک اکا¶نٹس کی اٹیچمنٹ، کاروباری مراکز کی سیلنگ اور دیگر قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا ئینگیں۔ اتھارٹی نے میرج ہال مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان سیلزٹیکس آن سروسز قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی اور مالی مشکلات سے بچا جا سکے، اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔
Trending
- Daily Mashriq Quetta10-05-2026
- نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی سافا عہدیداران سے سائیڈلائن ملاقات
- معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
- ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہورہےہیں: سی این این
- سپاہی سے لےکرفیلڈ مارشل تک سب کوسلام پیش کرتے ہیں: رانا ثناء اللہ کا معرکہ حق کی تقریب سے خطاب
- معرکہ حق میں فتح کی سالگرہ پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پر وقار تقریب
- پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لے لیا
- معروف اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال
- وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے
You might also like