اپٹما کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے پراظہار تشویش

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا۔

اپٹما نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ بجلی کا شعبہ بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے، جبکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں ٹیکسٹائل ملز کی بجلی کی کھپت 37 فیصد کم ہوئی ہے، لیسکو میں دسمبر کے دوران بجلی کے صنعتی استعمال میں 20 فیصد کمی ہوئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت کسی کے لیے بھی قابل برداشت نہیں رہی، برآمدی شعبوں کے لیے بجلی کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں اور برآمدی شعبوں کے لیے بجلی کا ٹیرف فی یونٹ 54 روپے سے بڑھ گیا ہے۔

اپٹما نے مزید کہا کہ حکومت ملکی معیشت کو تباہی سے بچانے کے اقدامات کرے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کئے جائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P