چین کی سمندری حدود پر فلپائن کو سنگین نتائج کی دھمکی

چین نے فلپائن کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنوبی بحیرہ میں صورتحال کا ’غلط اندازہ‘ نہ لگائے اور بیرونی عناصر کی باتوں میں آکر کچھ ایسا نہ کرے جس کا خمیازہ صرف اسے بھگتنا پڑے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی جانب سے یہ دھمکی وزیر خارجہ وانگ ایی نے اپنے فلپائنی ہم منصب کو ٹیلی فون پر دی۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ایی نے فلپائنی ہم منصب سے کہا کہ پڑوسی ہونے کی وجہ سے ہمیں پیدا ہونے والے کسی بھی تنازع پر آپس میں بات کرلینی چاہیے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت موجودہ سمندری صورتحال کو سنبھالنا سب سے ضروری کام ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے اپنے فلپائنی ہم منصب کو خبردار کیا کہ اگر آپ نے سمندری حدود سے متعلق صورتحال کا غلط اندازہ لگایا یا غیر ارادی طور پر بیرونی قوتوں سے ملی بھگت کی تو چین اپنے دفاع میں بھرپور جواب دے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P