بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ایک بار پھر خبروں میں ہیں، اس بار کسی اننگز کے بجائے وہ انسٹاگرام پر ایک جرمن وی لاگر کی پوسٹ کو "لائیک” کرنے کے باعث زیر بحث آگئے۔
اس معاملے پر ان کی سابقہ گرل فرینڈ، برازیلی ماڈل اور اداکارہ ایزابیل لیٹے نے بھی دل گرفتہ ردعمل دیا ہے۔
ایک انسٹاگرام پیج نے ایزابیل، انوشکا شرما، جرمن وی لاگر لزلز اور اداکارہ اوینیت کور کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ویرات کوہلی کا خواتین میں ذوق ہمیشہ اعلیٰ رہا ہے۔‘ اس پر ایزابیل نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، ’12 سال ہو گئے ہیں، لوگ اب بھی بھول نہیں پاتے۔‘
ایزابیل اور ویرات 2012 سے 2014 تک ریلیشن میں تھے، جس کے بعد کوہلی کی ملاقات انوشکا سے ہوئی۔ ایزابیل اب شادی شدہ ہیں اور دو بچوں کے ساتھ دوحہ، قطر میں رہائش پذیر ہیں۔
ویرات کوہلی نے مئی 2025 میں اوینیت کور کی ایک تصویر ’لائیک‘ کرنے پر وضاحت دی تھی کہ یہ الگورتھم کی غلطی تھی۔ حال ہی میں انہوں نے جرمن وی لاگر لزلز کی پوسٹ کو بھی ’لائیک‘ کیا، لیکن اس بار خاموشی اختیار کی۔
ویرات اور انوشکا 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے۔ ان کی بیٹی وامیکا 2021 میں اور بیٹا اکائے 2024 میں پیدا ہوا۔