اے آئی ٹیکنالوجی نے مونا لیزا کو گلوکارہ بنا دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اے آئی ٹیکنالوجی نے مونا لیزا کو گلوکارہ بنا دیا

 حال ہی میں ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں مشہور پینٹنگ ’مونا لیزا‘ میں تصویر کو کسی حقیقی انسان کی طرح گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ کمپنی نے حال ہی میں ایک نیا اے آئی ماڈل متعارف کرایا ہے جو انسانی چہروں کی تصویر کو حقیقت پسندانہ ویڈیوز میں تبدیل کرسکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ماڈل سے بنائی جانے والی ویڈیوز میں آواز کے ساتھ  تصویر میں بنے چہرے کے تاثرات، سر اور ہونٹوں کی حرکت بھی مطابقت رکھے گی۔

اے آئی کی انہی نئی صلاحیتوں کے مظہر کے طور پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔ ویڈیو میں مونا لیزا کو دکھایا گیا جو لیونارڈو ڈاونچی کی مشہور پینٹنگ ہے۔ تصویر میں مونا لیزا کا چہرا مع ہونٹ ایک انگریزی گانے کے ساتھ ساتھ حرکت کررہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.