بھارت میں چائے بنانے کے تنازع پر شوہر نے بیوی کو بےدری سے قتل کردیا۔
واقعہ دہلی سے متصل غازی آباد کے بھوجپور گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق چائے بنانے پر جھگڑے ہوا تو 52 سالہ دھرم ویر نے تلوار جیسی کسی تیز دھار آلہ سے اپنی 50 سالہ بیوی سندری پر حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق تیز دھار والے آلہ کے پے در پے وار سے متقولہ کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا۔ پولیس نے دھرم ویر کو سندری کے قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا۔