مودی سرکار کا اپوزیشن کیخلاف کریک ڈاون، 141 ارکان اسمبلی معطل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مودی سرکار کا اپوزیشن کیخلاف کریک ڈاون، 141 ارکان اسمبلی معطل

بھارت کی مودی سرکار نے اپوزیشن کی آواز دبانے کے لیے 141 ارکان اسمبلی کو معطل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے 141 اپوزیشن ارکان کی لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی رکنیت معطل کردی گئی۔ بھارت کی تاریخ میں پہلی باراتنی بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی کی معطلی ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق معطل ہونے والے ارکان اسمبلی میں وہ ارکان بھی شامل ہیں جو اپنے ساتھیوں کی معطلی کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔ اپوزیشن اراکین کو مبینہ طور پر ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کے الزام میں معطل کیا گیا۔

اپوزیشن پارٹی کانگریس کا کہنا ہے کہ ارکان کو معطل کرنے کا مقصد مودی سرکار کی جانب سے اہم بلوں کو بغیر ایوان میں بحث کیے منظور کروانا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.