فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں میڈلز تقسیم کرنے کی تقریب میں ارجنٹائن کے دفاعی کھلاڑی کرسٹیان رومیرو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ مزید دریافت کریں History Language Resources خطے کی خبریں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رومیرو نے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام سے مصافحہ کیا تاہم وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے۔ Politics(Right) اس واقعے نے سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کو جنم دیا۔ اسی تقریب کے دوران اسپین کے سپر اسٹار لامین یمال بھی ٹرمپ سے ہاتھ ملانے سے کتراتے ہوئے نظر آئے۔ تقریب کے دوران ٹرمپ کی موجودگی پر اسٹیڈیم میں شائقین کی جانب سے ہوٹنگ بھی سنائی دی۔
You might also like
